بنوں،تھانہ میریان کے گیٹ کے باہر بم دھماکا،2افراد جاں بحق
بنوں میں تھانہ میریان کے مرکزی گیٹ کے باہر بم دھماکے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھرا زرنج رکشہ تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرایا اور قریبی دکانوں کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں بھی آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی،
جس کے دھماکے سے شہری متاثر ہوئے۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس اہلکار محفوظ رہے،
جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔