عمران خان کی بینائی میں بہتری، بہن نے بڑی خبر جاری کردی
عمران خان کی ہمشیرہ نورین خانم نے کہا ہے کہ اتوار کی دوپہر اڈیالہ جیل کے اندر سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں نورین خانم نے بتایا کہ معائنے کے لیے ضروری آلات اور مکمل سہولیات سے آراستہ ایمبولینس بھی جیل پہنچائی گئی تھی۔
ان کے مطابق پمز کے ڈاکٹر عارف اور الشفا اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے جیل کے اندر جا کر معائنہ کیا، جب کہ ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعے شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو بھی پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔
نورین خانم نے لکھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آنکھ کی سوجن میں کمی آئی ہے، بینائی بہتر ہو رہی ہے اور فی الحال کوئی سنگین پیچیدگی ظاہر نہیں ہوئی۔
پیر کی صبح 8:03 پر کی گئی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو Eylea انجیکشن کی ایک خوراک دی جا چکی ہے اور دوسری خوراک 25 فروری کو دی جائے گی۔ ان کے بقول ڈاکٹر خرم مرزا نے ایک متبادل انجیکشن تجویز کیا ہے جسے وہ زیادہ مؤثر سمجھتے ہیں، اور یہ رائے پمز کے سی ای او اور ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی تک پہنچا دی گئی ہے۔
اتوار کی دوپہر Imran Khan کا طبی معائنہ Adyala Jail کے اندر کیا گیا، جہاں خصوصی طور پر slit lamp، OCT scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس بھی موقع پر پہنچائی گئی۔
ڈاکٹر عارف (PIMS) اور ڈاکٹر ندیم قریشی (الشفا) نے جیل کے اندر فزیکل ایگزامینیشن کی۔ بعد ازاں انہوں نے…
— Noreen Khanum (@noreen_khanum) February 16, 2026
تاہم انہوں نے کہا کہ فی الوقت Eylea کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگلا مرحلہ اینجیوگرام ہوگا، جس کے بعد لیزر علاج کی ضرورت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
نورین خانم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی حالت بدستور تشویش کا باعث ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے۔