9 مئی کو فتح کر کے اقتدارملنے کی خواہش غلط ہے،حنیف عباسی

February 16, 2026 · قومی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے۔

راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے 9 مئی کو اقتدار حاصل کرنے کی خواہش کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اگر دونوں طرف سے رضا مندی ہوئی تو ڈیل ممکن ہے۔

انہوں نے قیدیوں کے علاج کے حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کا حق ہے، جبکہ اپنی قید کے دوران ذاتی معالج کے لیے متعدد درخواستیں مسترد کی گئیں اور بچوں سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی تاجروں کے ساتھ سیاست میں گزاری اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہڑتال سے پہلے تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔