رمضان کی آمد چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر
February 16, 2026 · قومی
کراچی: رمضان کی آمد کے موقع پر کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کر دی ہیں اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کمشنر کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 141 روپے فی کلو جبکہ ہول سیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں فرق موجود ہے، کچھ شہروں میں قیمت مناسب ہے جبکہ کچھ میں زیادہ ہے۔