فواد چوہدری کی بھارت سے شکست کے بعد فیصل واوڈا سے دلچسپ اپیل
February 16, 2026 · قومی
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق رکن اسمبلی فیصل واوڈا سے دلچسپ اپیل کر دی۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’’فیصل واڈا سے اپیل ہے پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں۔
‘‘واضح رہے کہ گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔