بچے کی پیدائش پر والد کو رخصت دینا لازمی قرار
نمائندہ خصوصی. February 16, 2026 · قومی
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے بچے کی پیدائش پر والد کو بھی 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت دینا لازمی قرار دے دیا۔
بینک افسر سید باسط علی کو پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس میں 4 لاکھ روپے شکایت گزار افسر کو ادا کیے جائیں گے اور ایک لاکھ قومی خزانے میں جمع ہوگا۔
فیصلے کے مطابق پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی امتیاز اور ہراسمنٹ کے مترادف ہے، اور بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں۔ اسٹیٹ بینک کو ہدایت دی گئی کہ میٹرنٹی اور پیٹرنی رخصت کے لیے واضح پالیسی مرتب کرے تاکہ والدین کے حقوق اور بچے کے بہترین مفاد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔