علیمہ آپا عمران خان کی بہن ہیں انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے،سہیل آفریدی

February 17, 2026 · قومی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں اور انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ انہوں نے اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات میں صرف بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملاقات کی اجازت شامل تھی، اور کسی رپورٹ یا دیگر معاملات کا تعلق نہیں تھا۔

سہیل آفریدی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دی جا رہی، اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ حکومت ہم سے کیا چھپا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروا سکیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ وہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر یہاں موجود ہیں اور کے پی میں جاری احتجاج عوامی نوعیت کا ہے، جس کی ہم نے کال نہیں دی۔