چترال کی وادی کالاش میں دو روزہ مقامی میلے کا آغاز
February 17, 2026 · قومی
چترال کی وادی کالاش کے گاؤں شیخاندہ بمبوریت میں دو روزہ مقامی سرمائی کھیلوں کے میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ میلہ لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا ہے اور علاقے کے روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کی اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔
میلے میں نسل در نسل منتقل ہونے والے روایتی کھیل پیش کیے جا رہے ہیں، جو آج بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شائقین نے بزکشی سے لطف اٹھایا، جبکہ مقامی کھیل ‘ہِم غال’ (برفانی پولو) اور روایتی کشتی کے مقابلے بھی توجہ کا مرکز رہے۔