عمران خان کی فیملی جس ڈاکٹر کو چاہے،اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،شیخ رشید
ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور بازاروں میں خریداری تقریباً ختم ہو گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر ان کی بہنیں جو مطالبہ کر رہی ہیں، اسے تسلیم کرنا چاہیے اور جس ڈاکٹر کو فیملی چاہتی ہے، اسے میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے دردمندانہ استدعا ہے کہ اپیلیں سنیں جائیں،۔
عمران خان کی آنکھ کے حوالے سے جس ڈاکٹر کا نام علیمہ خان کہتی ہے ڈال دیں، میں پھر کہتا ہوں اللہ رسول کے واسطے لوگوں کی اپیلیں سنیں، اس ملک پر رحم کیا جائے، شیخ رشید pic.twitter.com/VrnEPXpBJO
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 17, 2026
کیونکہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں مل چکی ہیں لیکن اپیلیں نہیں سنی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل سزاؤں کی وجہ سے افراد کے گھر اور خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور بازاروں میں خریداری تقریباً ختم ہو گئی ہے۔