پاک بھارت جنگ سے رافیل بنانے والی کمپنی کو مزید 3.2 ارب یورو کا نقصان

February 17, 2026 · امت خاص

 

پاک بھارت جنگ سے فرانس کو لڑاکا طیاروں کے اربوں یورو مالیتی معاہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئےانڈونیشیا کے بعد مشرق وسطیٰ کا ایک ملک  سودے سے پیچھے ہٹ گیا۔محض چند روز پہلے تک ’رافیل جیٹس‘ کا جو سودا پکا لگ رہا تھا،داسو ایوی ایشن (Dassault Aviation) اور وزارت دفاع کے حکام جس کے لیے بہت پرامید تھے،وہ ویک اینڈ میں اچانک ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، خریدار ملک تکنیکی جائزوں کے نام پر وقت مانگتا رہا، جو حریف ممالک کے لیے موقع بن گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دفاعی سودوں میں تاخیر کبھی بے مقصد نہیں ہوتی؛ اس کا مطلب ہے کہ کوئی اور ملک بہتر پیشکش کے ساتھ سامنے آ گیا ہے۔

معاہدہ ختم ہونے سے فرانس کو نقصانات کی تفصیل میں 3.2 ارب یورو کی فوری آمدنی ،فرانس بھر میں تقریباً 8,000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتوں پر اثر،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کا خاتمہ، اورجنوب مغربی فرانس میں مینوفیکچرنگ کی توسیع میں رکاوٹ شامل ہے۔

دفاعی تجزیہ کار کرسٹین مولارڈ کے مطابق، یہ صرف طیاروں کی بات نہیں تھی، بلکہ یہ فرانسیسی فوجی ٹیکنالوجی کا ایک شوکیس تھا۔ سودے کے ہاتھ سے نکلنے سے دوسرے خریداروں کو بھی منفی پیغام جائے گا۔ ایسے وقت میں جب فرانس عالمی سطح پر امریکی F-35 اور یورپی یورو فائٹرز کا مقابلہ کر رہا ہے، یہ نقصان فرانسیسی دفاعی صنعت کے لیے ایک بڑا امتحان بن گیا ہے۔