لاہور : فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے گرنے والی طالبہ دم توڑ گئی
February 17, 2026 · قومی
لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی، جس کے بعد وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔۔
پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا، طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی،حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے، طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، اس کا سر چکرایا اور نیچے آ گری۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کا تعلق آزاد کشمیر ہے اور وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ ہیں۔
پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی کوشش ہے، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔