کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،8 دہشتگرد ہلاک،3 اہلکار زخمی

February 18, 2026 · اہم خبریں, قومی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں یہ نتائج سامنے آئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔