احتجاج اورسڑکیں بند کرنے سےعمران خان کاعلاج نہیں ہوسکتا، فیصل کریم کنڈی

February 18, 2026 · قومی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، تاہم وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کو مناسب علاج فراہم کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق احتجاج میں شامل افراد کی تعداد بہت کم ہے، تقریباً ہر جگہ صرف 20 سے 25 لوگ موجود ہیں، جبکہ جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کے برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر متوجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔