ٹرمپ خود کو بچانے کیلئے پسٹین فائلز پر سیاست کر رہے ہیں۔ہیلری
واشنگٹن ( فارن ڈیسک) ایپسٹین فائلز کے گھیرے میں آئے ہوئے سابق امریکی حکمران جوڑے بل کلنٹن اور ہیلری نے صدر ٹرمپ پر معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے، برلن میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا ٹرمپ سیاست کر رہے ہیں۔
وہ اور ان کے شوہر بل کلنٹن کسی بھی طرح سے اپیسٹین سے وابستہ نہیں تھے۔ تاہم چند لمحوں بعد ہلیری نے یہ اعتراف بھی کیا بل کلنٹن نے اپسٹین کے طیارے پر سفر کئے تھے، جو ان کے مطابق خیراتی کاموں کیلئے جوان تھے۔ واضح رہے کہ بل کلنٹن کی اپٹمین اس کی ساتھی کھسلین اوران سے منسلک لڑکیوں کے ساتھ تصاویر جاری ای میلز کا حصہ ہیں،
ہلیری کا کہنا تھا وہ اور بل کلنٹن کانگریس کمیٹی میں بیان کے لئے پیش ہوں گے لیکن ہمارا خیال ہے کہ یہ بند کمرہ کے بجائے کھلی سماعت ہونی چاہئے۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔
ہم نے بار بار اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ فائلز مکمل طور پر جاری کی جائیں۔ ہلیری کا کہنا تھار پیپبلکنز ، جو ان کی تحقیقات کر رہے ہیں، دراصل توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ ٹرمپ پر سوال نہ اٹھیں، جن کا نام بھی فائلز میں کئی بار آیا ہے۔
(یہ خبر آج کے امت اخبار میں شائع ہوئی)