سہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس کے قیام کا اعلان کردیا

February 18, 2026 · اہم خبریں, قومی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج اسٹریٹ مومنٹ کے دوسرے مرحلے میں “عمران خان رہائی فورس” کے قیام کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فورس پرامن جدوجہد کرے گی اور اس کا بنیادی مقصد بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ فورس پورے ملک میں منبر شپ کرے گی اور 22 فروری کو پشاور میں ممبران سے حلف لیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ فورس میں چین آف کمانڈ بہترین انداز میں تشکیل دی جائے گی تاکہ ذمہ داری بٹوارے کے بغیر سب کے لیے یکساں ہو۔

دوسری جانب علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کے معاملے پر احتجاج کیا اور عدالت کے ذریعے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ میں دھرنے کے دوران راستے بند کر دیے گئے اور کئی پابندیاں لگائی گئیں۔

محمود خان اچکزئی نے بانی کی آنکھ سے متعلق خبروں پر کہا کہ ضرورت پڑنے پر بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بانی کی آنکھوں کی بہتری ممکن ہوگی اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے گا۔