آئینہ وزیر کی پہلی وڈیو بنانے والے زعفران وزیر کو طالبان نے اٹھا لیا۔ بے حیائی پھیلانے کا الزام

February 21, 2026 · امت خاص

 

شمالی وزیرستان کی کم سن تیز باؤلر آئینہ وزیر کی پہلی وڈیو بنانے والے زعفران وزیر کو طالبان نے اٹھا لیا۔ گزشتہ روز عصر کے وقت تحصیل شیواہ میں انہیں اٹھایا گیا۔ زعفران پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے بچی کی وڈیو بنا کر فحاشی اور بے حیائی کو پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اُن کے اہلِ خانہ اور متعلقین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اُن کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے گی، البتہ پاکستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کمانڈرز ان سے بازپرس کریں گے۔

آئینہ وزیر کی پہلی وڈیو زعفران نے بنائی تھی۔ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے میں نے ایک یڈیو کی تھی۔ مقصد یہ تھا کہ بچوں کے ساتھ بولنگ کا مزہ آیا۔مگر اس وڈیو پر بعض لوگوں نے کہا کہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف تھی، کافی لوگوں کو یہ اچھی نہیں لگی اور اسے اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیا،میں اپنی اس غلطی پر سب سے معافی مانگتا ہوں۔ہمیں اس طرح کی وڈیوز سے پرہیز کرنا چاہیے۔ زعفران کا مزید کہنا ہے کہ میں نامعلوم لوگوں کے ساتھ تھا اور میں نے ویڈیو بنائی، یہ میری غلطی تھی۔
زعفران کی یہ وڈیو نامعلوم افراد نے ریکارڈ کی جس میں وہ فرش پر بیٹھ کر بات کرتے نظر آتے ہیں۔