وزیرستان کے سماجی کارکن زعفران وزیر کو طالبان کی تحویل سے آزاد کرا لیا گیا

February 21, 2026 · قومی

 

سماجی کارکن زعفران وزیرکو، جنہوں نے آئینہ وزیر کی ویڈیو بنائی تھی، طالبان کی تحویل سے آزاد ہو گئے ۔

چھوڑے جانےکے بعد ساتھیوں نے ہار پہنا کر استقبال کیا ۔

ذرائع کے مطابق، زعفران کو طالبان سے چھڑانے کے لیے مقامی مشران، اور سیاسی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ زعفران ایک سکول میں استاد ہیں، اور انہیں حافظ گل بہادر گروپ نے اٹھا لیا تھا۔ اس کے بعد ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں زعفران کو بچی کی وڈیو بنانے پر معذرت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ زعفران وزیر نے شمالی وزیرستان کی ننھی تیز باؤلر آئینہ وزیر کی پہلی وڈیو بنائی تھی جو وائرل ہوئی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں ویمن لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔