صدقہ فطر،فدیہ اور کفّارہ کی کم از کم مقدار کا اعلان
اسلام آباد:مفتی منیب الرحمن نے رمضان المبارک 2026 کے موقع پر صدقہ فطر، فدیہ اور روزہ توڑنے کے کفّارہ کی کم از کم مقدار کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کے مطابق کم از کم مقدار درج ذیل ہے:
فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ:
- گندم کا آٹا (دو کلو، چکی والا): 300 روپے
- جو (چار کلو): 1,160 روپے
- کھجور (چار کلو): 2,800 روپے
- کشمش عمدہ (چار کلو): 7,200 روپے
روزہ توڑنے کا کفّارہ (60 مساکین کو دو وقت کا کھانا):
- گندم کا آٹا (دو کلو): 18,000 روپے
- جو (چار کلو): 69,600 روپے
- کھجور (چار کلو): 168,000 روپے
- کشمش (چار کلو): 432,000 روپے
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ فطرہ، فدیہ یا کفّارہ ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”اور جو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے، تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے” (البقرہ:184)۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ فدیہ دائمی مریض یا انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے مخصوص ہے جو روزہ رکھنے کے قابل نہ ہوں، جبکہ عارضی مریض یا مسافر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا کریں۔ جو شخص بغیر عذر روزہ توڑ دے، اس پر کفّارہ واجب ہے، اور اگر روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو تو مالی کفّارہ ادا کرے۔
نوٹ: اجناس کے دام مارکیٹ میں بدلتے رہتے ہیں اور بعض صورتوں میں جنس کی کوالٹی کے اعتبار سے بھی قیمت میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔