طورخم کسٹمز کی بڑی کارروائی،چار کروڑ سے زائد چاندی برآمد
خیبر (نمائندہ امت)طورخم کسٹمز کی بڑی کارروائی، ٹائروں میں چھپائی گئی چار کروڑ سے زائد چاندی برآمد
طورخم کسٹمز حکام نے افغانستان سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹائروں میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی چاندی برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کسٹم کلکٹر مصطفیٰ، اسسٹنٹ کلکٹر امیر حمزہ، سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق آفریدی کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ طورخم بارڈر پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تفصیلی تلاشی لی گئی
دوران تلاشی گاڑی کے ٹائروں کی ساخت غیر معمولی محسوس ہونے پر انہیں کھولا گیا تو اندر خفیہ بڑی مقدار میں چاندی کے بسکٹ برآمد ہوئے جنہیں غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھاکسٹمز حکام کے مطابق ملزمان نے چاندی کو اس مہارت سے ٹائروں کے اندر نصب کیا تھا کہ بظاہر وہ عام ٹائر معلوم ہوتے تھے
حکام کا کہنا ہے کہ افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے باعث اسمگلنگ کی یہ کوشش بروقت ناکام بنائی گئی برآمد شدہ چاندی کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے