ایبٹ آباد میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،ملزم گرفتار

February 22, 2026 · قومی

ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں معمولی تنازع جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے حقیقی بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود میں واقع کاکول گاؤں میں اویس علی نے مبینہ طور پر معمولی توں تکرار پر اپنے بھائی خضر علی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی میرپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے آلۂ قتل بھی برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔