وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین کو کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت
February 22, 2026 · قومی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ “عوام کا احساس” کے نام سے شروع کی گئی یہ کچہریاں ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر منعقد کی جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے کابینہ اراکین اور سیکریٹریز کو بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا بروقت حل بنے۔