افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ایئراسٹرائیکس، خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80ہلاکتوں کی اطلاع
اسلام آباد: پاکستان کی افغانستان میں ایئراسٹرائیکس میں فتنہ الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا، کارروائی میں 80 سے زائد خوارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایئراسٹرائیکس کی گئیں۔
پاکستان کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ ایئر اسٹرائیکس میں تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں ننگز ہار میں 4، خوست میں ایک اور پکتیکا میں بھی ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہ اور خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا بھی شامل ہے۔