اوباڑو رونتی کچے میں مزید 8 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
February 23, 2026 · قومی
گھوٹکی: اوباڑو رونتی کچے میں جاری نجات مہران آپریشن کے دوران مزید 8 مسلح عناصر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 45 سے زائد ڈاکو سرنڈر ہو چکے ہیں اور کچے کا تقریباً 90 فیصد علاقہ واگزار کروا لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کچے کے علاقوں کا دورہ کیا اور آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلد کچے میں سکول اور میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے تاکہ مقامی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور امن و استحکام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔