پنجاب حکومت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
February 24, 2026 · قومی
پنجاب حکومت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے اپنے سٹریٹجک ویٹ ریزرو کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی پالیسی متعارف کرائی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ اس پالیسی کے تحت رواں سال صوبے کے کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، جس کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے میں 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیاں پری کوالیفائی کر چکی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدام کسانوں کے لیے خوشخبری ہے اور صوبے میں گندم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ٹیگز: