ناظم آباد گیس لیکیج دھماکا،زخمی خاتون دم توڑ گئی

February 24, 2026 · قومی

نارتھ ناظم آباد کے اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والی 65 سالہ خاتون تسنیم گلشن اقبال دوران علاج دم توڑ گئی۔ اس کے ساتھ ہی واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ گزشتہ اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے رہائشی اپارٹمنٹس میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ بھی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ طور پر گھر میں گیس کا چولہا کھلا رہ گیا تھا، جس کے سبب فلیٹ میں گیس بھر گئی اور دھماکہ ہو گیا۔