کراچی میں ریبیز سے بچی۔ بزرگ شہری جاں بحق
February 24, 2026 · قومی
کراچی میں ریبیز کے باعث ایک بچی سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دونوں متاثرہ افراد کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے بعد بروقت ویکسین اور علاج میسر نہ آسکا۔دس سالہ بچی میرپور خاص کے علاقے ڈگری سے انڈس اسپتال لایا گیا تھا جسے دو ماہ پہلے کتے نے کاٹا تھا اور منگل کو وہ چل بسی۔ اس سے قبل لیاری کے علاقے سے 75سالہ بزرگ شہری نعمت گل ہلاک ہو گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں اور قریبی اسپتال یا ریبیز ویکسین سینٹر سے رجوع کریں۔ ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو خاص طور پر آوارہ کتوں سے دور رکھیں اور کسی بھی مشتبہ واقعے کو فوری رپورٹ کریں۔