بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے انہیں پمز لایا گیا۔وزیرقانون
February 24, 2026 · قومی
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے گزشتہ روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
وزیر قانون کے مطابق اسپتال منتقلی کے لیے رات کے اوقات کا تعین سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے تاکہ ٹریفک کے کم دباؤ کے دوران نقل و حرکت ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الشفا آئی اسپتال کے ڈاکٹر ندیم اور پمز کے پروفیسر عارف بھی معائنے میں شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو علاج کی دوسری ڈوز بھی دے دی گئی ہے۔