پی ٹی آئی احتجاج کیس:بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی
February 24, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمے میں عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے کی۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکوشن نے ضمانت کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی۔