عورتوں کو سڑکوں پر رسوا کرنا بے شرمی اور بے غیرتی ہے،سردار عبدالقیوم نیازی

February 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد : پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے سابق وزیرِاعظم اور اس ملک کے قومی ہیرو عمران خان صاحب کی بہنوں کو یوں روز ملاقات کے نام پر بلایا جاتا ہے، پھر روکا جاتا ہے اور سڑکوں پر خوار کیا جاتا ہے یہ کھلا ریاستی ظلم ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اتنا ظلم کرو کہ برداشت بھی کر سکو ، جب اپنا گھر شیشے کا ہو تو دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارے جاتے۔
مائیں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، عورتوں کو سڑکوں پر رسوا کرنا طاقت نہیں بلکہ بے شرمی اور بے غیرتی ہے۔