وزیراعظم دورۂ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
February 25, 2026 · قومی
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورۂ قطر مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
دورے کے دوران انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کیں۔
وطن روانگی سے قبل دوحہ کے کنگ حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے ممبر کونسل آف منسٹرز سلطان بن سعد بن سلطان المریخی ، قطر میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔