پشاور:محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی،24 کلو چرس برآمد
February 25, 2026 · قومی
پشاور: محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 24 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق پشاور کے قریب موٹر وے سروس روڈ پر ایکسائز انٹیلیجنس اسپیشل سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کار نمبر ACJ-206 سے 24 ہزار گرام چرس برآمد کی۔ کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس سعود خان گنڈاپور اور ای ٹی او کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز ماجد خان کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ انسپکٹر وحید اکبر اور ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اسپیشل سکواڈ کی دیگر نفری نے حصہ لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
محکمہ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔