راولپنڈی: گرین لائن ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ،جانیں نقصان نہیں ہوا

February 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

راولپنڈی: اسلام آباد سے کراچی جانے والی 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں گرین لائن کا انجن، پاور پلانٹ اوردو بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں، تاہم ریک خالی ہونے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق واقعہ پیش آتے ہی متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی اور بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ جلد ہی ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کروا لیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔