ٹیکس حکام پیشگی نوٹس کے بغیر چھاپہ مار سکتے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت
February 26, 2026 · قومی
وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق فیصلے میں کہا کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت، بغیر پیشگی نوٹس کے کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کیلئے وسیع اختیارات دیئے ہیں
جج جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی اضافی شرط نہیں لگا سکتی جو پارلیمنٹ نے مقرر نہ کی ہو۔