کراچی:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان پر فردِ جرم عائد

February 26, 2026 · قومی

 کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فردِ جرم عائد کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے فردِ جرم پڑھ کر سنائی گئی تاہم دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ ملزمان کے انکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے اس موقع پر ملزم شیراز کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقدمے کی آئندہ کارروائی میں گواہوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں پیش رفت متوقع ہے۔