جمعہ کے خطبات یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پرہوں۔علما کونسل

February 27, 2026 · قومی

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ علما کونسل نے فیصلہ کیا کہ آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پرہوں۔

ایک انٹرویو میں علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ برادراسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کارنہ بنیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے ملک میں دہشت گردی کروارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا، پاکستان فیصلہ کرچکا کہ ملک میں مزید خون اب نہیں بہنے دے گا۔