اسحاق ڈار کی خانہ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
February 27, 2026 · قومی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خانہ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
انہوں نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کا حوصلہ ہمیشہ بلند رکھے۔افواج پاکستان ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
وزیر خارجہ آج مدینہ منورہ میں نماز جمعہ ادا کریں گے،وفد کے ساتھ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے۔وزیر خارجہ ان دنوں او آئی سی وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔