پاکستان طالبان جنگ، ایل آر ایچ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

February 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

پشاور: پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر ایل آر ایچ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایل آر ایچ کے میڈیکل ڈائریکٹر اور ہسپتال ڈائریکٹر نے مشترکہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے ہسپتال کے پچیس فیصد بیڈز کو ایمرجنسی کے لئے مختص کر دیا ہے جس پر او پی ڈی کے داخلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ایل آر ایچ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی طور پر کسی بھی نا خوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔