قومی اسمبلی میں جے یو آئی ایک نشست سے محروم، پشتونخواہ ملی پارٹی کا امیدوار کامیاب قرار

February 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 251 انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بلوچستان کا 24 نومبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ این اے 251 ژوب سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں جے یو آئی ف کے سید سمیع اللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، پشتونخواہ ملی پارٹی کے خوشخال خان کاکڑ نے جے یو آئی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔