لاڑکانہ کی سیاست میں بڑا “بریک تھرو”سردار امیر بخش خان بھٹو کی بلاول سے ملاقات
February 27, 2026 · قومی
لاڑکانہ: سیاسی حلقے سردار امیر بخش بھٹو کی طویل عرصے بعد نوڈیرو آمد اور بلاول بھٹو سے اس ملاقات کو لاڑکانہ کی سیاست میں ایک بڑا “بریک تھرو” اور اہم تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔
بھٹو برادری کے سردار اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے صاحبزادے سردار امیر بخش خان بھٹو نے نوڈیرو میں واقع بھٹو ہاؤس کا دورہ کیا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
سردار امیر بخش بھٹو نے بلاول بھٹو سے ان کے دادا رئیس حاکم علی زرداری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر نثار کھوڑو، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، عبدالفتح بھٹو، اعجاز احمد لغاری اور اے ڈی بھٹو بھی موجود تھے۔