افغانستان میں ’39 مقامات پر‘ فضائی حملے۔ طالبان کے 331 اہلکار ہلاک ۔ 104 چیک پوسٹیں تباہ

اب تک آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا

               
February 28, 2026 · قومی

 

پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کامیابی سے افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو تباہ کر رہی ہے۔پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق’’ آپریشن غضب للحق‘‘ میں افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیںپاک فضائیہ نےننگرہار میں افغان فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو مؤثر انداز سےنشانہ بناکر تباہ کردیا،افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ اب تک آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح نقصانات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ،پاک فوج کی کارروائیوں میں 331 اہلکار ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 104 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں اور 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تباہ کئے گئے ٹینکس اور گاڑیوں کی تعداد 163 ہے۔

وزیر اطلاعات  کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔