عید سے قبل زکوٰۃ کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں قائم
گزارہ الاؤنس، جہیز فنڈ اور دینی مدارس کی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
February 28, 2026 · قومی
محکمہ زکوٰۃ نے عید سے قبل حقداروں میں زکوٰۃ تقسیم کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سال حق داروں میں 8 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گزارہ الاؤنس، جہیز فنڈ اور دینی مدارس کی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیوہ کفالت کارڈ کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بیوہ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ اگر بیوہ کے ساتھ ایک بچہ ہو تو 25 ہزار روپے اضافی اور دو بچوں کی صورت میں 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
محکمہ زکوٰۃ کے مطابق یہ کارڈ عید کے بعد لانچ کیا جائے گا اور بیوہ کفالت کارڈ کے لیے ایپ بھی جاری کی جائے گی تاکہ درخواستیں آسانی سے جمع کرائی جا سکیں۔