خیبر پختونخوا،غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن تیز
افغان کالونی، بورڈ بازار اور ناصر باغ میں کارروائی کے دوران 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا
February 28, 2026 · قومی
خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔
پشاور کے افغان کالونی، بورڈ بازار اور ناصر باغ میں کارروائی کے دوران 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو کرایہ کے گھر دینے والے مالک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ساتھ ہی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کے لیے ڈیٹا بھی جمع کر لیا گیا ہے۔