حساس قومی صورتحال میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال پر ایڈوائزری جاری
صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات،مواد ہی شیئر یا اپ لوڈ کریں۔پاکستابن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
پاکستابن ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظرسوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال بارے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات/مواد کو شیئر، پھیلانے، فارورڈ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات/مواد ہی شیئر، پھیلائیں یا اپ لوڈ کریں اور افواہوں اور جعلی خبروں کے پھیلائو سے مکمل اجتناب کریں۔جعلی خبروں ، افواہوں یا غلط معلومات کے پھیلانے ، شئیر یا اپ لوڈ کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
تمام شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ عمل کریں تاکہ استحکام اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔