راولپنڈی کے عمررسیدہ حکیم اور نوبیاہتااہلیہ کی وائرل وڈیوز پر معذرت

آئندہ کسی کو ایسی ویڈیو بنانے یا خود بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔بیان

               
February 28, 2026 · قومی

 

نوجوان لڑکی سے شادی کرنے کے بعد مشہور ہونے والے راولپنڈی کے معمر حکیم بابر اور ان کی اہلیہ نے اپنی وائرل ویڈیوز پر عوام سے معذرت کرلی۔

 

حکیم بابر اور ان کی اہلیہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اس میں حکیم بابر نے رمضان المبارک کے مہینے کی روح کے مطابق سب سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ وہ اس واقعے سے سبق سیکھ چکے ہیں اور آئندہ کسی کو ایسی ویڈیو بنانے یا خود بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کی اہلیہ نے بھی عوام سے درخواست کی کہ انہیں معاف کر دیا جائے۔

 

حال ہی میں راولپنڈی کے بزرگ شہری حکیم بابر کی شادی کی خبر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں، جس پر صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آئے۔