تبادلہ کرنے پر کلرک کا ساتھیوں سمیت سی ای او پر حملہ
ریکارڈ کو نقصان پہنچایا گیا۔ عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت مداخلت کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
March 2, 2026 · قومی
راولپنڈی میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ایک کلرک نے تبادلے پر احتجاج کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا۔ کلرک عبدالباسط اور اس کے ساتھی مسلح ہو کر چیف آفیسر عمران علی اور لا آفیسر نعیم الحسن کو یرغمال بنا کر کمرہ لاک کر دیا۔ حملے کے دوران چیف آفیسر عمران علی کو گلا دبا کر اور پسٹل مارکر سے زخمی کیا گیا جبکہ ریکارڈ کو نقصان پہنچایا گیا۔ عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت مداخلت کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس نے شکایت پر کلرک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ حملے سے قبل کلرک واٹس ایپ کے ذریعے چیف آفیسر کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔