نوازشریف کا خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہار تعزیت

یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے ، ایکس پر بیان

               
March 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے، غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

صدر مسلم لیگ ن نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔