سی ڈی اے میں جعلی اسناد پر بھرتیاں ، ضمانتیں مسترد ہونے پر 26 ملازمین گرفتار

ملازمین نے جعلی تعلیمی اسناد اور اسکول سرٹیفکیٹس جمع کروا کر دھوکہ دہی سے سرکاری ملازمتیں حاصل کیں تھی۔

               
March 2, 2026 · قومی
گرفتار ملازمین 5 سے 14 کے اسکیل پرمختلف عہدوں پر تعینات تھے, فائل فوٹو

گرفتار ملازمین 5 سے 14 کے اسکیل پرمختلف عہدوں پر تعینات تھے, فائل فوٹو

رپورٹ: وقاص منیر

اسلام اباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل نے وفاقی ترقیاتی ادارے (CDA) میں جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے 26ملازمین کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو قبل از گرفتاری ضمانتیں مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملازمین 5 سے 14 کے اسکیل پرمختلف عہدوں پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے کے 58 ملازمین کے خلاف جعلی سازی کے جرم میں مقدمہ نمبر 109/2025 04 دسمبر 2025درج تھا تحقیقات کے مطابق بی پی ایس05 سے بی پی ایس14 تک کے مختلف گریڈز میں کام کرنے والے ان ملازمین نے جعلی تعلیمی اسناد اور اسکول سرٹیفکیٹس جمع کروا کر دھوکہ دہی سے سرکاری ملازمتیں حاصل کیں تھی جبکہ بعض ملازمین کے ڈرائیونگ لائسنس بھی جعلی پائے گئے، ملازمین نے عدالت سےقبل از گرفتاری ضمانتیں لے رکھی تھی تاہم ایف آئی اے کے انتی کرپشن سرکل کی جانب سے پیس کر دہ انکوائری رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے 26 ملازمین کی ضمانتیں خارج کر دیں۔

عدالت سے باہر نکلتے ہی افضل نیازی کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانہ اینٹی کرپشن منتقل کر دیا۔

ایف آئی اے میں درج جعلی اسناد پر نوکری حاصل کر نے والے ملازمین میں منظور الٰہی (سیکیورٹی گارڈ) پلیس خان (سیکیورٹی گارڈ)محمد ندیم اعوان (سیکیورٹی گارڈ)محمد نذیر (نائب قاصد) آکاش مسیح (سیکیورٹی گارڈ)محمد آصف (او جی ایم)محمد سکندر (سیکیورٹی گارڈ)اختر شہزاد (ہیپر)محمد اسلم (سیکیورٹی گارڈ) ملک قیصر عباس (سیکیورٹی گارڈ)مدثر اقبال (سیکیورٹی گارڈ)چوہدری صفدر حسین (سپروائزر)راجہ طاہر محمود (ٹیوب ویل آپریٹر)وقار حسن (سینئر ٹیکنیشن) سید صابر حسین (سیکیورٹی گارڈ)زبیر خان (سیکیورٹی گارڈ)شاہد محمود (لفٹ آپریٹر) ساجد حسین (واٹر سپلائی آپریٹر)طاہر عباس (ڈرائیور) محمد وقاص (نائب قاصد)محمد صغیر (سب انجینئر)سید علی رضا (سیکیورٹی گارڈ)ذوالفقار علی (ڈرائیور)وسیم عباس (سیکیورٹی گارڈ)محمد افضل (ٹیوب ویل آپریٹر)زاہد محمود (لفٹ آپریٹر)یاسر اشفاق (جونیئر اسسٹنٹ)گلفام حسین (ڈرائیور)عبدالباسط خان (جونیئر اسسٹنٹ) ملک وحید اختر (ڈرائیور)محمد اعظم (ٹیوب ویل آپریٹر)غنی الرحمن (ڈرائیور)محمد سلیم (سینئر ٹیکنیشن)مسماۃ امتیاز بی بی (سیکیورٹی گارڈ) محمد اقبال (ٹیوب ویل آپریٹر)مسعود احمد (ٹیوب ویل آپریٹر)سید صبور حسین شاہ (ڈرائیور)نعمت اللہ شاہ (بیلدار)شفقت حسین شاہ (ڈرائیور)رابیل ارشد (نائب قاصد)اطہر علی شاہ (جنریٹر آپریٹر)محمد جہانگیر (بیلدار)صوفیہ نورین (اسٹور کلرک)محمد خان (نائب قاصد) محمد افضل (ٹیوب ویل آپریٹر) محمد نذیر (نائب قاصد)تنویر مسیح (سیکیورٹی گارڈ)ملک امتیاز خان (وارڈ بوائے)شیر علی (ڈرائیور)ممتاز حسین (ڈرائیور)جاوید اقبال (ڈرائیور) محمد اکرم (او ٹی اٹینڈنٹ)مقصود احمد (ٹیوب ویل آپریٹر) | 56 | مدثر عزیز (ڈرائیور)محمد عظیم (نائب قاصد) نصیر الدین (نائب قاصد)نصیر اسمت (ٹرین ڈرائیور) امجد علی (سینئر ٹیکنیشن)شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ ان افسران کا بھی تعین کیا جا سکے جنہوں نے ان جعلی اسناد کی تصدیق کی اور ان کی بھرتیوں میں سہولت کاری فراہم کی۔