فریج میں رکھا ہوا آٹا صحت کے لیے خطرناک

آٹے میں موجود نشاستہ جلد ٹوٹنے کی وجہ سے خون میں شوگر بڑھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

               
March 3, 2026 · کائنات کے رنگ

اسلام آباد: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں زیادہ آٹا گوندھ کر فریج میں رکھنے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق فریج میں رکھنے کے باوجود گوندھا ہوا آٹا مکمل طور پر خمیر نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ کیمیائی عمل جاری رہتا ہے، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور تیزاب پیدا ہوتے ہیں، اور نتیجتاً آٹا کھٹا یا بھاری ہو جاتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ اگر آٹا 24 گھنٹے سے زیادہ فریج میں رکھا جائے تو اس میں موجود گلوٹن ٹوٹنے لگتا ہے، جس سے روٹیاں سخت اور چپچپی ہو جاتی ہیں، معدے پر بوجھ ڈالتی ہیں اور گیس، اپھارہ یا تیزابیت پیدا کر سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ آٹے میں موجود نشاستہ جلد ٹوٹنے کی وجہ سے خون میں شوگر بڑھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ اگر آٹا فریج میں رکھنا ضروری ہو تو صرف ایک دن کے اندر استعمال کیا جائے، اور بہتر یہی ہے کہ ہر بار تازہ آٹا گوندھا جائے تاکہ روٹیاں نرم، ہلکی اور صحت مند رہیں اور معدے کے مسائل سے بچا جا سکے۔