ایم ٹیگ چوری ہوگیا،اب نئی مصیبت،رمضان میں7 گھنٹے تک انتظار

روزے کی حالت میں شہری صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک لائنوں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں

               
March 3, 2026 · قومی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے شہر کے 12 مقامات پر کاونٹر بنائے گئے ہیں جن میں جناح پارک (F-9)، پولیس چیک پوسٹ (G-14)، گلبرگ گرین، ملپور، فیض آباد، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامنِ کوہ (مری روڈ کے قریب)، ٹیولپ ہوٹل، روات ٹی کراس، نائنتھ ایونیو اور مارگلہ ایونیو شامل ہیں۔تاہم رش اور عملے کی کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
روزے کی حالت میں شہری صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک لائنوں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر گھنٹے بعد لنک ڈان کا کہہ کر کام روک دیا جاتا ہے

ایک شہری کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے سے آئے ہوئے ہیں 7 گھنٹے بعد نمبر آیا تو بتایا گیا لنک ڈاون ہے

کری روڈ صادق آباد سے آئے ایک نوجوان نے بتایا کہ دو دن قبل پورا دن لائن میں کھڑے ہو کر ایم ٹیگ لیا جو آج پارکنگ سے چوری ہو گیا اگر غلط استعمال ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کا مقصد سکیورٹی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے، لیکن شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پہلے سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے