اسلام آباد: احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کیے گئے 33 افراد کے خلاف مقدمات درج
پولیس ترجمان نے اس حوالے سے لا عملی کا اظہار کر دیا۔
فائل فوٹو
رپورٹ: وقاص منیر
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت کی خبر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کیے گئے 33 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 145/26 درج کیا گیا جس کے مطابق تعزیرات پاکستان کے زیر دفعہ 148, 149, 186, 188, 341, 353, 395, 324 ت پ اور 7 ATA (انسداد دہشت گردی ایکٹ) سمیت Sec 08 PAPO Act 2024دفعات شامل کیے گئے مقدمے میں 33 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سید بابر حسین ولد سید الطاف حسین ،حسنین ولد اکبر عباس، سید علی شبر ولد سید علی اصغر،کفایت حسین ولد محمد یعقوب ،وجاہت حسین ولد عاقل حسین،بصیر حسین ولد نائب حسین،شمس الدین ولد شاہان علی،حسین مہدی ولد حیدر حسین، سمیر احمد ولد محمد اسماعیل،احتشام حیدر ولد غلام نبی،زین حیدر ولد محمد یعقوب،نعیم اقبال ولد بختاور شاہ،خاور عباس ولد خادم حسین،سید حسنین ولد میر حسین،محمد ندیم ولد محمد سلیم،توصیف احمد ولد الطاف عباس، سدھیر ولد محمد صغیر، احمد شباہت ولد محمد شباہت،محمد علی رضا ولد سجاد حسین،حسین عباس ولد ذاکر حسین،محمد تقی حیدر کاظمی ولد سید کاظم حسین شاہ،سید غدیر حیدر کاظمی ولد سید کاظم حسین شاہ ، سید محمد روح اللہ ولد سید تقی نذر، زوار حسین ولد جابر حسین،عابد حسین ولد کرم حسین، علی حسن ولد محمد رضا،آصف علی ولد عنایت حسین،اظہر علی ولد رب نواز،محمد فاریاب اسد ولد اسد علی،محمد حسن ولد سونا سکنہ، زبیر عطاء ولد عطاء محمد،ندیم طاہر ولد طاہر حسین،سید عمار حیدر ،کاظمی ولد سید کاظم حسین شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، کارِ سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جب پولیس ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لا عملی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ میرے نوٹس میں نہیں تاہم ذرا ئع کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کے حساس علاقے میں جمع ہو کر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ احتجاج کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144بھی نافذالعمل تھا پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم بعض افراد نے مزاحمت کی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔